گوگل اور ایپل کی متوقع ڈیل: کیا ہونے والا ہے؟
سنا ہے کہ ایپل، گوگل Gemini میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ایپل کو میٹا لاما نے کچھ متاثر نہیں کیا، اور اب Siri کے پیچھے گوگل Gemini کا استعمال ہو سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ایپل کی باقی Apple Intelligence بھی اسی پر چلنے لگے۔
مزہ تب آئے گا اگر ایپل آپ کو "Bring Your Own AI" کا آپشن دے۔ اس طرح صارفین اپنی پسندیدہ AI ٹیکنالوجی کا استعمال کر سکیں گے، جو کہ واقعی ایک انقلابی قدم ہو گا۔ لیکن، میرا خیال ہے کہ اتنی بڑی کمپنیاں صارفین کو مکمل آزادی دینے کے لیے تیار نہیں ہوں گی۔ وہ ہمیشہ اپنے کنٹرول میں سب کچھ رکھیں گی۔
میرا اندازہ ہے کہ ہو گا وہی جو ہمیشہ ہوتا آیا ہے: ایپل اپنے gadgets کو بہتر بنانے کے لیے گوگل کی کچھ ٹیکنالوجی استعمال کرے گا، اور بس۔ زیادہ integration کی توقع نہیں ہے۔ شاید Ad کی کوئی ڈیل ہو جائے کہ گوگل کو بھی کچھ فائدہ ملے اور ایپل کو بھی، لیکن بڑی عجیب صورت حال ہے کہ اتنی بڑی کمپنیاں، جنہوں نے پوری موبائل انڈسٹری کو innovate کیا، آج ایک ساتھ کام کرنے پر مجبور ہو رہی ہیں۔
یہ صورت حال اس لیے پیدا ہوئی ہے کیونکہ مائیکروسافٹ نے Open AI میں بھاری سرمایہ کاری کی، جس نے انہیں ابتدائی برتری دی۔ ع…




